(ویب ڈیسک ) 15 رکنی خیبر پختونخوا کابینہ نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق 15 وزراء پر مشتمل خیبر پختونخوا کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔حلف کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی ، گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے ارکان سے حلف لیا۔
حلف کی تقریب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی موجود تھے۔تقریب میں آئی جی خیبرپختونخوا اور چیف سیکرٹری نے بھی شرکت کی۔
حلف اٹھانے والوں میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان ، محمد عدنان ،عاقب اللہ، محمد سجاد، مینا خان،فضل شکور شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نذیر احمد عباسی، پختون یار، آفتاب عالم، خلیق الرحمان، سید قاسم علی شاہ ،فیصل خان ترکئی اور محمد ظاہر شاہ طورو بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔