آئی سی سی کی  نئی رینکنگ جاری، بابراعظم تینوں فارمیت میں ٹاپ 5 میں 

10:04 PM, 6 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک )  پاکستان کے بابراعظم تینوں فارمیت میں اس وقت  ٹاپ 5  میں موجود ہیں ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  نے انٹرنیشنل کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔نئی رینکنگ کے مطابق  پاکستان کے بابر اعظم تینوں فارمیٹ میں ٹاپ 5 میں موجود  ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ اس میں   بابر اعظم کا 5 واں نمبر  ہے۔ ون ڈےانٹرنیشنل میں بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ  بھارتی اوپنر شبمن گل دوسرے نمبر پر موجود  ہیں ۔

ٹی ٹوئنٹی   انٹرنیشنل میں سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر  ہے۔ محمد رضوان عالمی رینکنگ میں تیسرے جبکہ بابر اعظم چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

تینوں فارمیٹ میں ٹاپ 5 کی دوڑ میں کوئی بھی پاکستانی  باؤلر  موجود نہیں۔

مزیدخبریں