ملک بھر میں کورونا سے مزید 108 افراد انتقال کرگئے
05:26 AM, 6 May, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز)ملک بھر میں کورونا سے مزید 108 افراد انتقال کرگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 198 افراد میں وائرس کی تصدیق، مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ صفر تین فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 480 ہو گئی، 5 ہزار211 کی حالت تشویشناک۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی طرف سے جاری کئے جانے والے تازہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4198 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ٗ کورونا کے باعث 108 اموات ہوئیں ٗ مزید 46ہزار467 نئے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.03 تک پہنچ گئی ہے ۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 84ہزار172 ہوگئی ٗ اب تک 7لاکھ43ہزار124 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں ٗملک بھر میں اب تک 8لاکھ45ہزار833 افراد میں کورونا مثبت پایا گیا ٗکورونا کے باعث جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 18ہزار537 تک پہنچ گئی ٗ اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 1کروڑ20لاکھ 56ہزار986 کوروناکے ٹسٹ کئے گئے ہیں۔