پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،06 مئی ، 2021

07:29 AM, 6 May, 2021

اویس
کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ، پیپلزپارٹی کے سوا تمام جماعتوں نے بائیکاٹ کردیا، ڈی آر او آفس میں شور شرابا، بائیکاٹ کرنے والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پولنگ بیگز پر کوئی سیل نہیں تھی، ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی جیت کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا۔ہمارے سامنے جب پہلا بیگ کھلا تو اس پر سیل نہیں تھی، مفتاح اسماعیل کہتے ہیں آر او غیر استعمال شدہ بیلٹ گننے نہیں دے رہا، کہا جارہا ہے کہ فارم 46 نہیں دیں گے، جو فارم 45 ملے ان میں 167 پر دستخط نہیں تھے۔ہار ن لیگ کا مقدر بن چکی ہے، کالعدم تحریک لبیک بھی دوبارہ گنتی کےلیے بیٹھی ہے، پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کہتے ہیں جب دوبارہ گنتی ہوتی ہے تو فارم 46 اور 47 کا تعلق ختم ہوجاتا ہے، صبح 7 بجے سے یہاں ہیں، ابھی تک ری کاؤنٹنگ نہیں ہوئی۔تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، ن لیگ نے پی پی84 کا میدان مارلیا، ملک معظم شیر کلو 73 ہزار81 ووٹ لے کر فاتح قرار، تحریک انصاف کے امیدوار علی حسین خان نے 62 ہزار 903 ووٹ حاصل کیے، پی پی 84 کی نشست ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔صدر ن لیگ شہبازشریف کی ملک معظم کلو کو مبارکُباد، کہا عوام نے آٹا چینی چوروں کو مسترد کردیا، اللہ نے موقع دیا تو پہلے سے بھی زیادہ جذبے سے خدمت کریں گے، مریم نواز نے کہا ہر شہر میں عوام نے نوازشریف کی فتح کا اعلان کیا، نوازشریف کو مائنس کرنے والو! دیکھ لو، نوازشریف رہ گیا، باقی سب مائنس ہوگئے۔
مزیدخبریں