پبلک نیوز: رمضان المبارک کے دو عشرے مکمل ہو چکے ہیں، عید کی آمد قریب ہے۔ سبھی لوگوں کی نظریں عید کے چاند پر جمی ہوئی ہیں۔ اس مشکل کو محکمہ موسمیات نے حل کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 29 رمضان المبارک کو چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔ 29 رمضان المبارک کو راوپنڈی ، اسلام آباد میں موسم آبر آلود ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 29 رمضان المبارک کو ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم صاف ہوگا۔ علم فلکیات کے اعداد و شمار کے مطابق چاند نظر آنے امکانات کم ہیں۔ ختمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔