بارکھان: تیز بارش اور ژالہ باری، بارانی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

01:15 PM, 6 May, 2021

شازیہ بشیر

بارکھان ( پبلک نیوز) تیز بارش کا سلسلہ جاری، بارکھان اور مضافات کے علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی جس سے مرچ اور کپاس کی تازہ کاشت جانے والی فصل کو نقصان پہنچا۔ تیز بارش سے بارانی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارکھان رکنی میں کالی گھٹاوں کے بعد گرج چمک کے ساتھ مسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ ایک ہفتہ سے پڑنے والی گرمی سے پریشان روزے داروں کے چہرے خوش سے کھل اٹھے۔

تیز بارش کا سلسلہ اس وقت بھی جاری ہے اور بارش سے موسم کافی سرد ہو گیا ہے۔ بارکھان گندم کی کٹائی اور تھریشر کرنے والے کسانوں کے لیے ابر رحمت زحمت ثابت ہوئی۔ کریشنگ کیلئے کھلیانوں میں رکھی گئی گندم بارش سے خراب ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

مزیدخبریں