زرمبادلہ کے ذخائر میں 83 کروڑ ڈالر کی نمایاں کمی

01:27 PM, 6 May, 2021

احمد علی

کراچی ( پبلک نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تازہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت پاکستان کے 1 ارب ڈالر کا کمرشل قرضے کی واپیس کی گئی۔ ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 83 کروڑ ڈالر کی نمایاں کمی ہو گئی۔

مرکزی بینک کے ذخائر 16.42 ارب سے گھٹ کر 15.59 ارب ڈالر رہ گئے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ کمرشل بینکوں کے زخائر 7.09 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.14 ارب ڈالر ہوگئے۔

مجموعی ملکی ذخائر 77کروڑ 80 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 23 ارب ڈالر سے نیچے آگئے۔ ملکی مجوعی ذخائر کی مالیت 22 ارب 74 کرور ڈالرپر آگئی۔

مزیدخبریں