ہولی فیملی ہسپتال کو 20 جدید وینٹیلیٹرز فراہم کر دیئے گئے

02:06 PM, 6 May, 2021

شازیہ بشیر

راولپنڈی ( پبلک نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر ایمرجنسی پیدا ہوئی تو ہولی فیملی ہسپتال کو کورونا ہسپتال میں منتقل کر دیں گے۔ کرونا وارڈ کا افتتاح وزیراعظم سے کروائیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ کی کوشش سے ہولی فیملی اہسپتال میں 20 جدید وینٹیلیٹرز فراہم کر دیئے گئے۔ این ڈی ایم اے نے ہولی فیملی اہسپتال کو وینٹیلیٹرز پہنچائے۔

شیخ رشید احمد نے وینٹیلیٹرز کا معائنہ کیا۔ انھوں نے کورونا وارڈ اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ شیخ رشید نے ہولی فیملی اہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی نے ہمیں 20 وینٹیلیٹرز فراہم کیے ہیں۔ ایک ہزار بیڈز پر مشتمل یہ اہسپتال ہے۔ میں اسی اہسپتال میں پیدا ہوا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر ایمرجنسی پیدا ہوئی تو ہولی فیملی اہسپتال کو کرونا اہسپتال میں منتقل کر دیں گے۔ کرونا وارڈ کا افتتاح وزیراعظم سے کروائیں گے۔

مزیدخبریں