پہلی بار پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری کا آغاز

05:55 PM, 6 May, 2021

شازیہ بشیر

پاکستان نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ پہلی بار کورونا وائرس کی ویکسین کی پاکستان میں شروع کر دی گئی ہے اور ساتھ پیکنگ کا عمل بھی پاکستان میں ہی طے پائے گا۔

قومی وزارت صحت کی جانب سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق کین سائنوویکسین کی فارمولیشن اور پیکنگ کے لیے چین سے خام مال خرید لیا گیا ہے۔ جس کے بعد سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو کی تیاری اور پیکنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔

حکام قومی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیاری کی جانے والے ویکسین مئی کے اواخر تک عوام کے لیے دستیاب ہو گی۔ این آئی ایچ کے تحت ویکسین کی تیاری جاری ہے، جس کی مئی کے اختتام تک ایک لاکھ سے زائد خوراکیں تیار کر لی جائیں گی۔

مزیدخبریں