’ٹیم سلیکشن پسند نہ پسند پر ہوتی ہے‘

06:00 PM, 6 May, 2021

احمد علی

ویب ڈیسک: پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بھی چپ نہ رہ سکے، ان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں سلیکشن پسند نہ پسند کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب مصباح الحق کو دو عہدے دیئے گئے تھے تو میں ان کا حامی تھا۔ اب بھی ان کے خلاف نہیں ہوں مگر کہنا پڑ رہا ہے کہ وہ کوچنگ کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دوبندے اگر منتخب کرنے ہوں تو اس دوران اگر فون آجائے، تیسری کرسی بھی رکھ دی جاتی ہے۔ اس وقت ٹیم کو محمد عامر، وہاب ریاض اور عماد وسیم جیسے کھلاڑیوں کی اشد ضرورت ہے۔

شعیب ملک نے مزید بتایا کہ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے خواہش مند ہوں، اس کے لیے نہ صرف خواہش ہے بلکہ سخت محنت بھی کر رہا ہوں۔

مزیدخبریں