علیم خان نے عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا
11:47 AM, 6 May, 2022
چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے الزمات پر علیم خان بھی کھل کر میدان میں آگئے. علیم خان نے عمران خان کو ٹی وی پر آکر مناظرے کا چیلنج دے دیا . علیم خان نے اہم انکشافات کردئیے، علیم خان نے عمران خان سے اہم سوالات کے جوابات پوچھ لیے. علیم خان کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس جو کچھ ہے بتادیں۔ ہم بھی حقائق بتائیں گے۔ علیم خان کا کہنا تھا کہ عزت سے میرا نام لیں میں بھی آپکا عزت سے نام لوں گا۔ علیم خان نے اہم ڈویلپر کے ساتھ فرح خان کے تعلقات بارے تحقیقات کا بھی مطالبہ کردیا . ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انٹرویو میں کہا گیا کہ مجھ پر تین سو ایکڑ زمین لیگلائز کروانے کا الزام عائد کیا، یہ الزام جھوٹ ہے حقائق کو مسخ کیا گیا۔ دو ہزار دس سے اٹھارہ تک اپوزیشن میں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہا، یہ سوسائٹی دو ہزار دس میں بھی میرے پاس تھی دو ہزار دس سے آج تک یہ سوسائٹی میرے پاس موجود ہے ، عمران خان میرے والد کی وفات پر اس سوسائٹی میں آئے تھے، کیا دس سال پہلے مجھے پتہ چل گیا تھا کہ عمران خان 2018میں وزیر اعظم ہوں گے، میرے پاس تین سو ایکٹر نہیں تین ہزار ایکڑ ہے. علیم خان کا کہنا تھا کہ میں نے زمین ایکوائر نہیں کروائی بلکہ پرائیویٹ زمینداروں سے خریدی ہے، یہ زمین اب روڈا (Ravi Urban Development Authority) کے پاس ہے یہ اتھارٹی عمران خان نے بنائی ، یہ زمینیں روڈا نے سرکاری قیمت پر خرید کر پرائیویٹ ڈویلپرز کو کیسے دیں، اب تفتیش ہونی چاہیے کہ یہ زمینیں کن ڈویلپرز کو دی گئیں، ان ڈویلپرز میں وہ بھی شامل ہے جن کے پاس میڈم فرح دوبئی میں ٹھہری تھیں ، سرکاری ریٹ پر خرید کر زمینیں من پسند پرائیویٹ ڈویلپرز کو دی گئی، ایل ڈی اے کے وائس چیرمین کے رشتہ دار بھی کیا ان ڈویلپرز میں شامل ہیں؟ سرکاری ریٹ پر زمین ایکوائر کرکے پلازے بنائے گئے، اگر روڈا کے تحت آپ کا گالف کورس بن سکتا ہے تو علیم خان کی سوسائٹی کیوں نہیں بن سکتی. علیم خان کا کہنا تھا کہ اگر روڈا پروجیکٹ براون ہے تو وہیں میری زمین کیسی گرین ہوں گی، تحریک انصاف کے ہر مشکل وقت میں کیا میں اس لیے کھڑا تھا کہ تین سو ایکٹر زمین کا سٹیٹس تبدیل کروانا تھا، اگر میرے بارے میں غلط الزام لگائیں گے تو چپ میں بھی نہیں رہوں گا، اگر اپ منہ کھلوانا چاہتے ہیں تو کسی چینل پر میں آپ اور جہانگیر ترین بیٹھیں، پھرسب سچ بولیں، عوام کو پتہ چلے علیم خان ترین اور عمران خان کا اصل چہرہ کیا ہے ، عمران خان سن لیں میرے پاس اس وقت دس ہزار ایکٹر سے زائد زمین ہے، میں امریکی اور یورپین سفیر کو عمران خان کے گھر ملا تھا، برطانوی سفیر کو اگر اپ حکومت میں آنے سے پہلے مل سکتے ہیں تو حکومت میں کیوں نہیں ، اپ ملیں تو محب وطن کوئی اور ملے تو غدار ، اپنے وزرا کو دیکھیں کون سفیروں کو ملتا رہا، یہ کیا سٹینڈر ہے کہ جو آپ کے علاوہ ملا وہ غدار ہے. ہم مصلحت کے تحت خاموش ہیں.