پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی تنخواہیں روک لی گئیں

12:42 PM, 6 May, 2022

احمد علی
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق تحریک انصاف کے مستعفی اراکین کی گیارہ اپریل کے بعد تنخواہیں روک لی ہیں. حکام کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ استعفوں کی منظوری کے بعد ہوگا ۔ادھر سپیکر آفس کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے استعفوں کی تصدیق کےلیے مستعفی اراکین کو بلا رکھا ہے ۔ادا کی جانے والی تںخواہیں مارچ سے دس اپریل تک کی ہیں ۔ واضح رہے کہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے حکم پر استعفوں کی دوبارہ تصدیق شروع کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں پر ان کے دستخطوں کی تصدیق کی جارہی ہے جس میں بعض اراکین کے استعفوں پر دستخط اور رول آف سائن پر دستخط مختلف نکلے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک چھ اراکین کے دستخط ان کے اصل دستخط سے مختلف ہیں اور ایسے اراکین کو بلا کر دستخطوں کی تصدیق کی جائیگی۔دوسرے مرحلے میں ہر رکن کو اسپیکر کے سامنے پیش ہو کر اپنے استعفے کی تصدیق کرنی ہوگی۔خیال رہے کہ ذاتی طور پر تصدیق کے لیے بلانے کا عمل جلد شروع ہوگا جس دوران سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ جو رکن اسپیکر کے سامنے پیش کر رضاکارانہ طور پر استعفے کی تصدیق نہیں کرے گا اس کا استعفیٰ قبول نہیں کیا جائیگا۔
مزیدخبریں