پاکپتن : ن لیگی ایم پی اے کے والد کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا
12:56 PM, 6 May, 2022
پاکپتن: پولیس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں نوید کے والد رانا احمد علی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، سینئر لیگی راہنما رانا احمد علی ارائیں خون میں لت پت اپنے کمرے میں مردے حالت میں پائے گئے. پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، پولیس کی فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہی ہیں. ن لیگی ایم پی اے میاں نوید علی کا کہنا ہے کہ والد کے قتل کی اطلاع گھریلو اسٹاف نے فون کے ذریعے دی، لاہور میں اطلاع ملی تھی، پاکپتن جا رہا ہوں۔ میاں نوید علی کا کہنا ہے کہ ریسکیوحکام کے مطابق واقعہ چار سے پانچ گھنٹے پہلے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی ملے ہی۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سینئر افسران کو موقع پر پہنچنے کا حکم دے دیا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حقائق سامنے لاتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ راؤ سردار نے کہا کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔