پی ٹی آئی کیلئے بین الاقوامی تعلقات سمیت ہر چیز کھیل ہے، شہباز شریف

02:20 PM, 6 May, 2023

احمد علی
لندن: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی تی آئی ) نے ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی شرکت پر تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ انتہائی پریشان کن ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی سابق وزیر اعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ، اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے ، وہ جب اقتدار میں تھے تو انہوں نے یہی کیا تھا ، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لئے بین الاقوامی تعلقات سمیت ہر چیز کھیل ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ ہم نے بھارت سے تعلقات توڑے تھے، بلاول کا بھارت جانے کا مطلب ہے کہ 5 اگست کو جو ہواہے ، پاکستان نے اسے تسلیم کر لیا ہے۔
مزیدخبریں