پاکستان ون چائنہ کی حمایت کرتا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

04:13 PM, 6 May, 2023

احمد علی
اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چین نے کشمیر سمیت ہر معاملے پر پاکستان کی حمایت کی ہے اور پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے ۔ اسلام آباد میں چینی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران چینی وزیرخارجہ کے ساتھ اہم امورزیرغور آئے، پاکستان اورچین کی دوستی کو 70 سال ہوچکے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان تزویراتی شراکت داری بہت اہم ہے، مذاکرات میں طے ہوا پاکستان اور چین تذویراتی تعلقات مزید مستحکم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کےدرمیان باہمی دلچسپی اور تجارتی تعلقات ہیں، سی پیک دونوں ممالک کے درمیان اہم منصوبہ ہے، چین نے کشمیر سمیت ہر معاملے پر پاکستان کی حمایت کی اور پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان کے بارے میں دونوں ممالک متفق ہیں۔
مزیدخبریں