ویب ڈیسک: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے تاہم دورے کے حوالے سے تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کا 2019 کے بعد یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق انتظامی امور کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے سعودی مہمان کی آمد تک کہیں بھی بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے آئندہ ہفتے متوقع دورہ پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کی یاداشتوں پر دستخط متوقع ہیں ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق حتمی تاریخ رواں ہفتے میں طے ہوجائے گی۔