چودھری پرویزالہٰی کاگھرسب جیل قرار،مرضی کی طبی سہولیات فراہم کرنےکاحکم

10:40 AM, 6 May, 2024

ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو ہسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الہٰی کو ہسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست کی سماعت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر  نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الہیٰ کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو 15 دن کے اندر گھر شفٹ کیا جائے۔

جسٹس ارباب محمد طاہرنے پرویز الٰہی کو انکی مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پرویز الہی کی 78 سال عمر ہے، علاج سے متعلق معاملہ بھی دیکھ لیں۔

تحریری فیصلہ جاری

پرویز الٰہی کی طبی معائنے اور سب جیل منتقلی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو قیصرہ الہی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ اگر سیکریٹری داخلہ کے دائرہ کار میں ہےتو اس درخواست  پر فیصلہ کریں،اگر وزارت داخلہ کے دائرہ کار میں نہیں تو مجاز اتھارٹی کو درخواست دو دن میں بھیجیں ،مجاز اتھارٹی قانون کو مد نظر رکھ کر قیصرہ الہی کی درخواست پر فیصلہ کرے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ پمز ہسپتال سے چیک اپ کے حوالے سے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل پرویز الٰہی کو سہولت فراہم کریں گے،سپریڈنٹ جیل پرویز الٰہی کے اطمینان کے مطابق ان کو طبی معائنے کی سہولت فراہم کرے ،ایک ہفتے میں  ایک دفعہ پرویز الٰہی کی فیملی ، ڈاکٹر کو ملنے کی اجازت دی جائے۔

مزیدخبریں