مریم نواز کاپاکستان آنےوالےسعودی تجارتی وفد کا خیر مقدم

10:55 AM, 6 May, 2024

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد کا خیر مقدم کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاک سعودی انویسٹمنٹ کانفرنس نے کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آنے والے سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، سعودی عرب سے تاریخی برادرانہ رشتہ،معاشی تعلقات میں تبدیل ہورہا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا ہر دور میں قابل اعتماد برادر ملک ہے،پاک سعودی عرب انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقادخوشحالی کی نوید ہے،30سعودی کمپنیوں کے 50رکنی وفد کی آمدسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان سے لگاؤ کا واضح ثبوت ہے،سعودی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے درمیان براہ راست ایگریمنٹ خوش آئند امر ہے۔

مزیدخبریں