سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل، شہداء کے لواحقین انصاف کے منتظر

12:24 PM, 6 May, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: سانحہ 9 مئی کے ایک سال گزر جانے کے باوجود بھی شہدا کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے لیکن ایک سال گزر جانے کے باوجود بھی شہدا کے معصوم لواحقین انصاف کے منتظر ہیں۔

سانحہ 9 مئی میں شہید سپاہی محمد یاسین کی بیٹی نے کہا کہ میں شہید کی بیٹی ہونے کے ناطےحکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ 9مئی کےواقعےمیں ملوث افراد کوجلدسےجلدسزادی جائے۔

میجر یاسر شہید ہے کہ ہمارے شہدانے اپنی جانیں سرزمین پاکستان کے لئے قربان کیں جو ہم ہر شہدا کا احسان ہے، جو قومیں اپنے محسنوں کی قدر نہیں کرتیں وہ تاریخ کے صحفات سے مٹ جاتی ہیں، ہمارا فرض ہے کہ ہم شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں۔

صوبیدار میجر رانا اسلم شہید کی بیٹی کا کہنا تھا کہ ہم شہدا کے وارثین ہونے کےناطے حکومت اور آرمی چیف سےاپیل کرتےہیں 9 مئی کے ذمہ داران اور سہولت کاروں کو فوری طور پر سزا دی جائے۔

سپاہی محمد یاسین شہید کی بیوہ نے کہا کہ شہداکی قربانیوں کے باعث ہم چین کی نیند سوتے ہیں، ان کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہے، کیا شہدانے اس وطن کی خاطر قربانیاں اس وجہ سے دی تھیں کہ ان کی یادگاروں کی بے حرمتی کی جائے۔

مزیدخبریں