زوہاب خان اور وانیہ ندیم کی شادی کی ویڈیو وائرل

01:34 PM, 6 May, 2024

ویب ڈیسک : اداکار زوہاب خان اور ٹک ٹاکر و اداکارہ وانیہ ندیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زوہاب خان نے اپنے نکاح کے موقع پر سفید رنگ کا کُرتا پاجامہ زیب تن کیا وانیہ ندیم نے سفید رنگ کے خوبصورت لہنگے کا انتخاب کیا۔

یاد رہے کہ دسمبر 2023 میں زوہاب خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی اور وانیہ ندیم کی شادی کا عندیہ دیا تھا۔

یاد رہے کہ زوہاب خان نے بطورِ چائلڈ آرٹسٹ شوبز میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ڈراموں کے علاوہ زوہاب خان نے اینیمیٹڈ فلم ’3 بہادر‘ میں بھی کام کیا اور وہ اپنے ریپ سانگ ’مائی اسٹوری‘ کے ذریعے گلوکاری کی دُنیا میں بھی قدم رکھ چکے ہیں۔

دوسری جانب وانیہ ندیم معروف ٹک ٹاک اسٹار ہیں جبکہ اُنہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھا ہے اور ڈرامہ سیریل ’خوشبو میں بسے خط‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئی ہیں۔

مزیدخبریں