اب ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کو سخت سزائیں ہوں گی،فیصلہ کرلیاگیا

03:46 PM, 6 May, 2024

دانش منیر

ویب ڈیسک:(دانش منیر) ناجائز اسلحہ والے اب پنجاب میں نہیں رہیں گے، محکمہ داخلہ پنجاب نے ناجائز اسلحہ کےحامل افراد کیخلاف سزائیں سخت کرنے کافیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ نےوزیراعلی پنجاب مریم نواز کے حکم پر سزائیں سخت کرنے کی سمری ارسال کردی،پستول اور این پی بی ریوالور رکھنے پر 7 سال تک قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تجویز میں کہا گیا ہے کہ کلاشنکوف رکھنے پر 20لاکھ روپے جرمانہ اور 10 سال قید کی تجویز  اور بڑے ہتھیار رکھنے پر 14 سال قید 30لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد معاملہ صوبائی کابینہ میں رکھا جائے گا،صوبائی کابینہ کی منظوری کے  بعد پنجاب اسمبلی میں بل پیش کیا جائےگا،پنجاب اسمبلی سے بل کی منظوری کےبعد سزاوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

مزیدخبریں