کیابھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے گی ؟ نائب صدربھارتی کرکٹ بورڈ کا اہم بیان

05:16 PM, 6 May, 2024

محمد شکیل خان

(ویب ڈیسک )  محمد شکیل خان :   راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ  حکومت کے فیصلے  کے مطابق ہی چیمپئنز ٹرافی میں  جائیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا  نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھارتی میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ابھی چیمپئنز ٹرافی ہونے میں وقت ہے،   چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر جو بھارتی حکومت ہمیں کہے گی وہ کریں گے۔

راجیو شکلا نے کہا کہ  حکومت جب اجازت دیتی ہے تو ہی ٹیم بھیجتے ہیں،  حکومت کے فیصلے  کے مطابق ہی چیمپئنز ٹرافی میں  جائیں گے۔

مزیدخبریں