(ویب ڈیسک ) حیدر منیر: پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ اصغر کے نام سے ہوئی ہے۔
لاہور کے علاقے مناواں میں قائد اعظم انٹر چینج کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ہوا ہے۔ تصادم کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ اصغر کے نام سے ہوئی ہے ۔زخمی ہونے والے 17 سالہ حسن کومناواں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔