ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: بھارت نے سکاٹ لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

05:15 AM, 6 Nov, 2021

Rana Shahzad
دبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے سکاٹ لینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت نے 86 رنز کا ہدف 7ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ رویندرا جدیجا کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمعہ کو دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو کے اہم میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی بائولنگ کے سامنے سکاٹ لینڈ کی ٹیم 85 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اوپنر جارج منسے 24، مائیکل لیسک 21 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ کوئی بلے باز نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔ بھارت کی طرف سے محمد شامی اور رویندرا جدیجا نے 3،3 جبکہ جسپریت بھمرا نے 2 اور ایشون نے 1 وکٹ حاصل کی۔ بھارت نے 86رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان7ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔ بھارتی اوپنر کے ایل راہول نے 19بالوں پر برق رفتار نصف سنچری مکمل کی۔ روہت شرما 16 بالوں پر 30 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ سکاٹ لینڈ کی طرف سے مارک واٹ اور براڈ وہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جدیجا کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس بھارت نے سکاٹ لینڈ کو 8 وکٹوں سے یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کر لی۔ واضح رہے بھارتی ٹیم کو ایونٹ میں اپنے گروپ کی ٹیموں نیوزی لینڈ اور افغانستان سے بہتر رن اوسط کے لیے سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں ہدف7.1 اوور میں حاصل کرنا ضروری تھا جس میں وہ کامیاب رہی۔
مزیدخبریں