نماز کی توہین کرنے والا بدبخت ملزم گرفتار

07:28 AM, 6 Nov, 2021

احمد علی

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکا ڈانس کرتے ہوئے نماز پڑھ رہا تھا .سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے پر کڑی تنقید کی اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا.تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مذکورہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے.

وزیراعلیٰ نے بھی نماز کا نعوذ باللہ مذاق اڑانے والے نوجوان کی ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ مظفر گڑھ پولیس نے ملزم آصف کو شاہ جمال کو گرفتار کر لیا ہے. وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملزم آصف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی.

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ایسے واقعہ سے ہر مسلمان کی دل آزاری ہوئی ہے- ملزم قانون کے تحت کسی رعایت کا مستحق نہیں - دوسری جانب ایف آئی آر کے مطابق ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو ملزم گھر میں ہی موجود تھا ،ملزم نے اعتراف کیا کہ دوست کی شادی پر یہ ویڈیو بنی تھی، مجھ سے غلطی ہو گئی ہے، ملزم نے جرم تسلیم کیا، ملزم کے خلاف شعائر اسلام کی توہین کے حوالہ سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. واضح رہے کہ اس حوالے سے ملزم کی گرفتاری کے لیے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی چل رہا تھا.

مزیدخبریں