پیٹرول مہنگا ہوگیا، ان مشوروں پر عمل کریں اور پیسے بچائیں

09:05 AM, 6 Nov, 2021

Rana Shahzad
لاہور: (ویب ڈیسک) پیٹرول کا استعمال انسان کی بنیادی ضرورت بن چکا ہے۔ اس کے بغیر کچھ بھی کرنا محال ہے لیکن پاکستان میں آئے روز بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عوام پریشان ہو چکے ہیں کہ وہ پیسوں سے کھانا کھائیں یا پیٹرول ڈلوائیں۔ تاہم فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ تھوڑا سمجھداری سے کام لیں تو پیٹرول کی بچت کی جا سکتی ہے۔ آئیے ہم آپ کو پیٹرول بچانے کے طریقے بتاتے ہیں۔ گوگل میپ کا استعمال راستوں کی شناسائی آپ کو پیٹرول بچانے میں بہت مدد فراہم کر سکتی ہے۔ تاہم اگر ایسا نہیں تو گوگل میپ تو موجود ہے، آپ اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے شارٹ کٹ ڈھونڈ کر اپنی منزل مقصود پر پہنچ سکتے ہیں۔ گاڑی کا ایئرکنڈیشنڈ گاڑیوں میں لگا ایئر کنڈیشنر بہت زیادہ پیٹرول خرچ کرتا ہے، اس لئے موسم اگر اچھا ہو تو بغیر ضرورت کے اے سی کو آن نہ چلائیں۔ تاہم اگر اے سی استعمال کرنا ضروری ہو جائے تو ہمیشہ ڈرائی موڈ پر استعمال کریں، اس سے آپ پیٹرول کی تھوڑی بہت بچت کر سکتے ہیں۔ ہمشیہ بڑے گیئر میں گاڑی ڈرائیو کریں ڈرائیو کے دوراب بار بار بریک کا استعمال اور پہلے دوسرے گیئر میں گاڑی چلانے سے بھی بہت زیادہ پیٹرول خرچ ہوتا ہے۔ پیٹرول کی بچت کیلئے ضروری ہے کہ گاڑی کو ٹریفک زیادہ نہ ہونے کی صورت میں ہمیشہ بڑے گیئر میں یکساں رفتار سے چلائیں۔ اس سے گاڑی کے انجن پر دبائو کم پڑے گا اور اس کے نتیجے میں پیٹرول بچے گا۔ گاڑی کے انجن پر زیادہ دبائو نہ پڑنے دیں یہ بات سب کے علم میں ہے کہ انجن پر جتنا دبائو پڑے گا، اتنا ہی پیٹرول زیادہ لگے گا۔ اس کیلئے کچھ بنیادی چیزوں پر دھیان دینا بہت ضروری ہے وہ یہ کہ ہمیشہ ٹائروں کی ہوا چیک کرتے رہیں۔ گاڑی کو اوور لوڈ نہ کریں۔ ایئر فرکشن میں کمی کیلئے گاڑی کے شیشوں کو بند رکھنے سے انجن پر زور نہیں پڑے گا۔ آٹومیٹک گاڑی ڈرائیو کرتے وقت بریک پیڈل پر پائوں نہ رکھیں کیونکہ ایسا کرنے سے بریک تھوڑا دب جاتی ہے اور اس کے نتیجے میں انجن پر دباؤ بڑھتا ہے۔ گاڑی کو کبھی سٹارٹ پر نہ چھوڑیں ہمیشہ کوشش کریں کہ اگر آپ کہیں رکے ہوئے ہیں تو فوری طور پر گاڑی کا انجب بند کر دیں۔ کیونکہ ظاہری سی بات ہے، انجن سٹارٹ رکھنے سے توانائی کا ضیاع ہوتا رہے گا۔ ایک اندازے کے مطابق اگر کھڑی گاڑی کا انجن سٹارٹ کر دیا جائے تو صرف ایک گھنٹے میں 4 سے چھ لیٹر تک پیٹرول خرچ ہو جاتا ہے۔ تاہم اس بات کا انحصار آپ کی گاڑی کے ہارس پاور پر ہے۔ بہرحال یہ احتیاط کرکے آپ پیٹرول کی بچت کر سکتے ہیں۔
مزیدخبریں