پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے06 نومبر 2021
11:27 AM, 6 Nov, 2021
ملک میں چینی کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، کہیں 160 روپے فی کلو تو کہیں 150 روپے میں فروخت ہونے لگی، مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی رعایتی نرخ والی چینی دستیاب نہیں، لاہور کی اکبری منڈی سمیت دیگر بڑی منڈیوں سے بھی چینی غائب۔ سندھ میں ابھی تک کوئی شوگرمل نہیں چلی،سندھ حکومت چینی مانگ نہیں رہی مگرملیں بھی نہیں چلارہی،ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 15 نومبر سے شوگر ملزچل جائیں گی،ملک میں 15 ہزارٹن چینی کی ضرورت، حکومت کے پاس 22 روز کاسٹاک موجود،پنجاب نےیوٹیلیٹی اسٹورز کو85 روپےکےحساب سے چینی جاری کردی،پنجاب نےکےپی کوبھی چینی دینےکی پیش کش کی ہے سندھ میں آصف علی زرداری کی ایک بھی شوگر مل نہیں، پی ٹی آئی کےرہنماؤں کی ملیں ہیں،صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کہتے ہیں اومنی گروپ ملیں بند ہونے سے4 لاکھ ٹن چینی کم پیدا ہورہی ہے، وزیراعظم کی نالائقیوں کی وجہ سے بحران پیدا ہوئے، ان کی نالائقی کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے، نیب نے شوگر کمیشن رپورٹ پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ چینی کی بڑھتی قیمت،وزیراعلیٰ پنجاب نےآج اہم اجلاس طلب کرلیا،چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے نئے اقدامات بارے فیصلے متوقع،چینی کی دستیابی اورقیمتوں کامعاملہ زیربحث آئے گا،چیف سیکرٹری سمیت متعلقہ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے پنجاب بھرمیں ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائیاں، بہاولنگر سےچینی کی 7941 بوریاں برآمد،11 افرادگرفتار،چینی کی ذخیرہ اندوزی اورمہنگےداموں فروخت پر 10 مقدمات بھی درج،چنیوٹ کےگوداموں سے 3 لاکھ کلوسےزائدچینی ،70 ہزارکلوگھی برآمد،رینالہ خوردمیں چینی کی ذخیرہ اندوزی پرگودام سمیت 6 دکانیں سیل۔ پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کااہم اجلاس پیرکوہوگا،وفاقی کابینہ کےاراکین اوراپوزیشن جماعتوں کےمرکزی رہنماشرکت کریں گے،وزرائےاعلیٰ،صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر بھی شریک ہوں گے،عسکری قیادت کمیٹی کواہم معاملات پر بریف کرےگی،اراکین کےسوالوں کےجوابات بھی دئیےجائیں گے۔