رائیونڈ: سالانہ تبلیغی اجتماع کیلئے ٹریفک پلان جاری
01:30 PM, 6 Nov, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے پہلے مرحلے کے انخلاء کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل۔ اختتامی دعا کے وقت رائیونڈ سٹی، اجتماع آنیوالے تمام روڈز ٹریفک کیلئے بند ہونگے۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ اختتامی دعا کے وقت رائیونڈ سٹی آنیوالے تمام روڈز پر شرکا کی گاڑیوں کو یکطرفہ چلا یا جائے گا۔ رائیونڈ روڈ پاجیاں موڑ سے قزلباش چوک موٹروے تک دونوں اطراف پر ون وے چلایا جائے گا۔ بھوبتیاں چوک تا موہلنوال تک دونوں اطراف پر شرکاء کی گاڑیوں کو ون وے چلایا جائے گا۔ سندر روڈ پر رائیونڈ روڈ تا سندر اڈا ملتان روڈ، رائیوڈ مانگا روڈ، کوٹ رادھا کشن روڈ، اور صوئے آصل روڈ پر پر شرکا کی گاڑیوں کو یکطرفہ چلایا جائے گا۔ سی ٹی او کا کہنا تھا کہ انخلاء کے وقت کسی بھی قسم کی ٹریفک کو موٹروے اور رنگ روڈ سے جانب رائیونڈ نہیں اترنے دیا جائے گا۔ انخلاء کے وقت سب سے پہلے موٹر سائیکل اور رکشہ اسٹینڈ کو خالی کروایا جائے گا۔ بعدازاں کار اسٹینڈ، ویگن اسٹینڈ، اور آخر میں بس اسٹینڈ اور ٹرک اسٹینڈ کو خالی کروایا جائے گا۔ ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک وارڈن کی اضافی نفری اور ٹریفک ریسپانس یونٹ بھی تعینات ہیں۔ ٹریفک دباؤ کم ہونے پر روڈز پر ٹریفک کو معمول کے مطابق رواں دواں رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اختتامی دعا کے وقت کسی بھی گاڑی کو اجتماع روڈ پر کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ اختتامی دعا کے بعد شہری فیروزپور روڈ سے براستہ للیانی روڈ، چونگی امر سدھو، گوالا کالونی ہلوکی سے جودھ پھاٹک رائیونڈ جا سکتے ہیں۔ شہری مادر ملت موڑ تا پھاٹک ریلوے کراسنگ، کاچھا پھاٹک، ہلوکی، جودھ پھاٹک سے رائیونڈ جا سکتے ہیں۔ انخلا کے موقع پر رائیونڈ سٹی جانیوالے راستوں پر سفر سے گریز کریں۔ شہری صبح 7 بجے سے دوپہر 12بجے تک رائیونڈ روڈ پر سفرکرنے سے گریز کریں۔ شہری ٹریفک پلان بارے مزید آگاہی کیلئے ہیلپ لائن 15پر کال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ رکھا جائے گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما عاجز دھامراہ کا مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج، سائیکل پر سوار ہوکر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں گھومتے رہے۔