پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،7 نومبر 2021
07:00 PM, 6 Nov, 2021
الیکشن کمیشن کا یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس جلد نمٹانے کا فیصلہ۔ فریقین کی جانب سے غیر ضروری تاخیر اور درخواست بازی سے الیکشن کمیشن نالاں لندن میں ہزاروں افراد انسداد کرونا پابندیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے وزیراعظم بورس جانسن کا پتلا نذر آتش کیا۔ پارلیمنٹ سکوائر کے باہر ملین ماسک مارچ نامی یہ مظاہرہ پرتشدد ہوگیا ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے آباؤ اجداد سے ملک کو آزاد کروایا۔ یہ کس کھیت کی مولی ہے۔ گورے انگریز کو ناکوں چنے چبوائے یہ کالے انگریز اپنے آقاؤں سے سبق سیکھیں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ نا کام اور عوام سے مسترد شدہ سیاسی بیروزگاروں نے سیاسی آکسیجن حاصل کرنے کیلئے آج ایک اور بیٹھک لگائی ملک میں کورونا کے وارجاری ہیں۔ چوتھی لہر مزید 11 جانیں لے گئی۔ 567 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ایک اعشاریہ دو صفر فیصد رہی۔ فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 852 رہ گئی، ایک ہزار 236 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے