آئی جی پنجاب نے عہدے پر مزید رہنے سے معذرت کر لی

09:49 AM, 6 Nov, 2022

احمد علی
لاہور: آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے صوبائی حکومت کے ساتھ مزید کام جاری رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے وفاقی حکومت کو خدمات جاری نہ رکھے کے بارے میں مراسلہ لکھ دیا ہے۔ لکھے گئے مراسلے میں وفاقی حکومت کو کہا گیا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر میں مزید اس عہدے پر کام نہیں کر سکتا اور گزارش ہے کہ فوری پنجاب سے میری خدمات ود ڈرا کر دی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے حوالے میری خدمات کی جائیں۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی جانب سے مراسلہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز پنجاب حکومت کی جاب سے آئی جی فیصل شاہکار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، صوبائی حکومت نے وفاق کو ریکوزیشن بھیجنے کا بھی کہا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔
مزیدخبریں