اعظم سواتی مینہ ویڈیو لیک کا معاملہ، 14رکنی کمیٹی قائم

02:41 PM, 6 Nov, 2022

احمد علی
سینیٹر اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک کےمعاملے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 14رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے. تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اسپیشل کمیٹی کو 30 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔قائم ہونے والی اس کمیٹی میں غفور حیدری، یوسف رضا گیلانی، اعظم نذیر تارڑ اور انوار الحق کاکڑ شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹر مشتاق، فیصل سبزواری، شفیق ترین اور طاہر بزنجو بھی کمیٹی کا حصہ ہیں اس کے علاوہ مظفر شاہ، ہدایت اللّٰہ، کامل علی آغا، سینیٹر قاسم، اور دلاور خان بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ارکان کنوینر کا خود فیصلہ کریں گے۔خصوصی کمیٹی اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک کی ہر پہلو سے انکوائری کرے گی خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے گذشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اہلیہ کے ساتھ میری ذاتی ویڈیوز نامعلوم نمبر سے بیٹی کو بھیجی گئیں ہیں، جوکہ افسوس ناک عمل ہے۔
مزیدخبریں