او آئی سی کا غزہ کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب

06:12 PM, 6 Nov, 2023

احمد علی
ریاض : او آئی سی کا غزہ کی صورتحال پر ہنگامی سربراہی اجلاس 12 نومبر کو منعقد ہو گا۔ غزہ کی بگڑتی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ۔ او آئی سی کا ہنگامی اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر طلب کیا گیا ۔ غزہ کی صورتحال پر ہونے والا او آئی سی ہنگامی اجلاس سربراہان مملکت سطح کا ہے، او آئی سی کا غزہ کی صورتحال پر ہنگامی سربراہی اجلاس 12 نومبر کو منعقد ہو گا، اجلاس کا انعقاد سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں ہو گا جس میں او آئی سی کانٹیکٹ گروپ براے فلسطین خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہو گا۔ او آئی سی کے اس ہنگامی اجلاس میں مسلم ممالک، فلسطینیوں بالخصوص غزہ کے خلاف اسرائیلی صیہونی نسل کشی پر مشترکہ موقف اختیار کریں گے۔
مزیدخبریں