ویب ڈیسک: امریکی سینٹ انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی ری پبلکنز نے اکثریت حاصل کرلی ہے۔
ایگزٹ پول کے مطابق سینیٹ الیکشن میں ری پبلیکن کی سینیٹ میں 51 اور ڈیموکریٹس کی 42 نشستیں ہیں۔
خیال رہے کہ امریکہ میں ووٹر پانچ نومبر کو نئے صدر کا انتخاب تو کریں گے ہی، لیکن اس دن ان کے ووٹ سے یہ فیصلہ بھی ہوجائے گا کہ کس پارٹی کو امریکی کانگریس میں برتری حاصل ہوگی۔ نئے صدر کے لیے بھی قانون سازی کے اپنے ایجنڈے پر عمل درآمد کا انحصار اس پارٹی پر ہوگا جو ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ میں اکثریت حاصل کرے گی۔