ویب ڈیسک:(علی زیدی) امریکی صدارتی انتخابات میں سوئنگ اسٹیٹس کے نتائج پر سب کی نظریں ہیں کیونکہ مانا جاتا ہے کہ جو ان ریاستوں سے ووٹرز کا اعتماد حاصل کرلیتا ہے۔ اس کو وائٹ ہاؤس کا نیا مکین بننے کا ٹکٹ مل جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہی سوئنگ اسٹیٹس میں سے ایک نارتھ کیرولائنا کے مکینوں نے اپنا فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں سنا دیا ہے۔ سابق امریکی صدر اس ریاست سے کامیاب ہوچکے ہیں۔
اس ریاست کے 16 الیکٹورل ووٹ ہیں۔ جو کہ جیت کی پہلی سیڑھی تصور کی جارہی ہے۔ یہ ریاستیں کسی بھی صدارتی امیدوار کی جیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔