صدارتی انتخابات: نیومیکسیکو سے کملاہیرس فاتح قرار

10:38 AM, 6 Nov, 2024

ویب ڈیسک: امریکا میں صدارتی انتخابات آخری مراحل میں ہیں۔ جہاں اب نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ویسے تو ڈونلڈ ٹرمپ نتائج میں برتری حاصل کیے ہوئے ہیں لیکن ڈیموکریٹس کی صدارت امیدوار کملاہیرس نے ایک اور تاریخ رقم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کملاہیرس نے نیومیکسیکو سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ڈیموکریٹس 2008 کے بعد پہلی مرتبہ نیومیکسیکو سے کامیابی حاصل کرسکے ہیں۔ جسے کملا ہیرس کی تاریخی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔ 

یاد رہے کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکٹورل ووٹوں میں برتری حاصل ہوگئی، ٹرمپ 248 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے آگے ہیں جبکہ کملاہیرس 213 الیکٹورل ووٹ حاصل کرسکیں، کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

مزیدخبریں