ماہرہ خان کی سلک ساڑھی میں تصاویرسوشل میڈیا پروائرل

10:43 AM, 6 Nov, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی حسن کی ملکہ ماہرہ خان نے سلک ساڑھی میں فیشن کی دنیا میں بجلیاں گرادیں۔

تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان کا شمار انڈسٹری کی اے لسٹ حسیناؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف اپنے فن سے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کیا بلکہ بھارت میں بھی اپنی اداکاری سے لاکھوں لوگوں کو اپنا دیوانہ بنالیا۔ 
اداکارہ ماہرہ خان جو ڈراما ’ شہرِ ذات‘، ’وہ ہمسفر تھا‘ اور ’بن روئے‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے سبب کافی مشہور ہے۔تاہم انکی شہرت میں مزید چار چاند لگانے کیلئے  انکا فیشن سینس بھی پیش پیش ہے جو انہیں سب سے انفرادی پہچان دلواتا ہے۔

اداکارہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ ماہرہ خان فیشن کی دلدادہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر انداز اور ہر روپ انہیں فیشن کی دنیا میں کامیابی دلواتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں گرے رنگ کی سلک کی ساڑھی میں غضب ڈھاتے دیکھا گیا۔

مذکورہ جھلکیوں میں ماہرہ خان سیاہ بارڈر سے بنی گرے ساڑھی میں ملبوس ہیں جسکے ساتھ انہوں نے گلے میں چوکر پہن کر اپنے لُک کو سادہ رکھا  ہے جو انکی خوبصورتی میں مثال قائم کرگیا۔

علاوہ ازیں ماہرہ خان کے اس حسین جوڑے کی بات کریں تو سلک فیبرک پر بنی یہ ساڑھی بھارتی فیشن برانڈ ’ ساون گاندھی’ کا شاہکار ہے جو آنکے آفیشل انسٹاگرام پیچ اور ویب سائٹ پر بآسانی دستیاب ہے۔

مزیدخبریں