طیفی بٹ کےبہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں اہم پیشرفت

10:59 AM, 6 Nov, 2024

سلیمان اعوان

ویب ڈیسک:(سلیمان اعوان) طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مقدمے میں عدالت نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو جلد تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20نومبرتک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مقدمے میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج نے کی۔عدالت میں قیصر بٹ اور امیر فتح ٹیپو کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو جلد تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 نومبر تک توسیع کردی۔

یادرہے کہ تھانہ اچھرہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزیدخبریں