ویب ڈیسک : (جواد ملک ) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت پر بورس جانسن کا لائیو شو میں شرکا سےجھگڑا، لائیوشوسے کٹ کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے امریکی صدر کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی ہے تاہم خصوصی نشریات کے دوران چینل 4 کے اینکرز سے جھگڑ ھ پڑے تھے۔
برطانیہ کے سابق وزیر اعظم کا پینلسٹ اور سابق پورن فلم سٹار سٹورمی ڈینیئلز کے ساتھ اس وقت جھگڑا ہوا جب اس نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو ریپبلکن امیدوار کے ساتھ تنہا چھوڑنے میں راحت محسوس کریں گے۔
بورس جانسن کا کہنا تھاکہ"ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں میرا تجربہ یہ ہے کہ وہ شائستہ ہے، وہ شائستہ رہا ہے ۔ جس پر ایملی میٹلس نے انہیں کٹ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ اب آپ ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں جو بھی کہیں گے وہ جمہوری طریقے سے یہ الیکشن لڑ رہے ہیں، ہر اس ووٹ کے لیے لڑ رہے ہیں جو وہ حاصل کر سکتے ہیں اور جب ہم آج رات بول رہے ہیں تو ہمیں نہیں معلوم کہ اس کا نتیجہ کیا نکلے گا۔