ویب ڈیسک: ( علی زیدی ) ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کا معمر ترین امریکی صدر کا ریکارڈ توڑ دیا۔
یادرہے کہ 2020 میں، بائیڈن منتخب ہونے والے سب سے معمر صدارتی امیدوار تھے، جو 20 نومبر 2020 کو 78 سال کی عمر کو پہنچے۔
ٹرمپ اس وقت 78 سال کے ہیں، 14 جون 2025 کو 79 سال کے ہونے والے ہیں اور اس طرح وہ بائیڈن سے چند مہینوں میں بڑے ہوں گے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ رونالڈ ریگن کے پاس تھا جو 69 سال کی عمر میں صدر بنے تھے۔
یہ ایک ایسے شخص کی کامیابی ہے جس کی عمر 78 برس ہے، یہ فوجداری کے چار مقدمے لڑ رہے ہیں (جن میں سے ایک میں ان پر جرم ثابت ہو چکا ہے اور انھیں تین ہفتوں میں سزا سنائی جائے گی)۔ اس کے علاوہ ان پر متعدد سول کیسز بھی بنے ہوئے ہیں اور گزشتہ آٹھ سالوں میں متعدد تنازعات کا شکار رہے۔
ٹرمپ کی بطور صدر دوبارہ وائٹ ہاؤس واپسی ایک حیرت انگیز اور غیر معمولی سیاسی کامیابی قراردی جارہی ہے۔