امریکی انتخابات میں مداخلت: روسی سفارتخانے نے الزامات کی تردید کردی

02:38 PM, 6 Nov, 2024

ویب ڈیسک: امریکا میں روس کے سفارت خانے نے امریکی صدارتی انتخابات میں ماسکو کی مداخلت کے الزامات کی تردید کی ہے جب  امریکی حکام  نے دعوی کیا ہے کہ پولنگ سٹیشنوں  پر بم کی افواہ  روس  سے جنریٹ کی گئی تھی۔

ایف بی آئی نے تصدیق کی ہے کہ کئی امریکی ریاستوں میں پولنگ  اسٹیشنز پر بم  کی افواہیں ممکنہ طور پر روسی ای میل ڈومینز سے  جنریٹ کی گئی ہیں ۔ ایف بی آئی  کے مطابق ان  دھمکیوں کے باعث پولنگ کے متعدد مقامات کو عارضی طور پر بند کرنے پر مجبور کیا۔

واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے کہا ہے کہ امریکی الزامات ’بے ہودہ اور بے بنیاد‘ ہیں۔

سفارت خانے نے سرکاری خبر رساں ایجنسی RIA نووستی کے ذریعے  رپورٹ کئے گئے ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ  "روسی سازشوں کے بارے میں تمام تر تہمتیں بدنیتی پر مبنی بہتان ہیں، جو امریکہ کی  داخلی سیاسی جدوجہد  میں استعمال کرنے کے لئے ایجاد کی گئیں ۔

سفارت خانے نے کہا کہ اسے "امریکی حکام کے ساتھ اپنے رابطوں میں کوئی ثبوت نہیں ملا یا یہاں تک کہ پریس میں اس کہانی کو فروغ دینے کے حوالے سے کوئی درخواست بھی نہیں ملی۔

روس کے صدارتی پریس سیکرٹری دمتری پیسکوف نے بارہا ماسکو کی طرف سے کسی بھی انتخابی مداخلت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات "بالکل بے بنیاد" تھے۔

 دوسری طرف CNN  کا کہنا ہے  کہ کلیمسن یونیورسٹی کے میڈیا کے محققین کے ساتھ مشترکہ تحقیقات کے مطابق، روسی "ٹرول فیکٹری" کا ایک اسپن آف جس نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات کو نشانہ بنایا تھا، امریکی  ووٹرزکو متاثر کرنے کی کوشش کرنے والی غلط معلومات کی مہم کا مرکز ہے۔

مزیدخبریں