عمران خان کی جانب سے منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت کی مبارکباد

03:32 PM, 6 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی   عمران خان کی جانب سے  نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت کی مبارکباد دی  گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے   عمران خان کی جانب سے  نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت کی مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ   عمران خان اور پی ٹی آئی کی جانب سے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کو مبارکباد۔انہوں نے متعدد چیلنجز  کے باوجود شاندار واپسی  کرکے فتح حاصل کی۔

زلفی بخاری نے کہا کہ   ہمیں امید ہے کہ اس نئے باب میں عالمی مسائل کے حل کے لیے فیصلہ کن اقدامات دیکھنے کو ملیں گے، خاص طور پر غزہ کے تنازع کو ختم کرنے کے لیے۔انہوں نے کہا کہ  جمہوریت کو غالب دیکھ کر ہم میں سے باقی لوگوں کو امید ملتی ہے۔

ادھر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے   ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ  منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر منتخب جے ڈی وینس کو امریکا کا الیکشن جیتنے پر مبارکباد دیتے ہیں ۔امید ہے کہ یہ ٹیم پاکستانی اور امریکی عوام کے درمیان بہتر تعلقات کو فروغ دے گی۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر سید شبلی فراز  نے  امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد  دی ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ  امریکی عوام نے اپنے ملک کی بہتری کےلئے فیصلہ کیا ۔ امریکہ کی عوام نے جس کو مینڈیٹ دیا اس کی قدر کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  امید ہے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطے و عالمی امن کےلئے کام کریں گے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح برتری کے ساتھ انتخابات جیتے ،امریکہ کے انتخابات دنیا کےلئے اہم ہوتے ہیں ۔امریکا کی پہلی ترجیح اپنا ملک ہوتا ہے ۔امریکی پہلے کوشش کرتے ہیں کہ وہ اپنے ملک کو کیسے طاقتور اور بہتر بنائیں۔

مزیدخبریں