ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

05:29 PM, 6 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزم کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا  ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق  ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ڈیرہ اسماعیل خان  نے  بڑی کارروائی  کرتے ہوئے   کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کی شناخت محمد کاشف کریم کے نام سے ہوئی ، ملزم کمسن بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث پایا گیا، ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ رپورٹ موصول ہونے پر عمل میں لائی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم لڑکی بن کر کمسن بچوں کے ساتھ فیس بک کے زریعے دوستی کرتا تھا اور  دوستی کی آڑ میں نازیبا ویڈیوز بنا کر بچوں کو بدفعلی کرنے کیلئے مجبور کرتا تھا۔ ملزم نازیبا ویڈیوز آن لائن شئیر کرنے میں بھی ملوث ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق  ملزم کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا۔ چھاپہ مار کاروائی میں ملزم سے موبائل برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کے موبائل فون سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد کر لی گئیں ہیں ۔

ترجمان  کا کہنا ہے کہ ملزم کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا۔

مزیدخبریں