بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہے: اسد قیصر

06:42 PM, 6 Nov, 2024

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا نیا قانون پاس کیا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے شک کی بنیاد پر تین مہینے کسی کو جیل میں رکھا جا سکتا ہے,اس ملک کو انہوں نے بنانا ریپبلک بنایا .

تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر  کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس ملک میں جنگل کا قانون ہے ،کیا اس طرح ملک میں زندگی بسر ہو سکتی ہے،بلاول اور نواز شریف کہتے ہیں ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، کیا یہ جمہوریت ہے؟ بلاول اور نواز شریف نے عدالتوں کا جنازہ نکال دیا ، عدالت اب عدالت نہیں رہی،ملک خدا نخواستہ خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے ۔

اسد قیصر نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہے، عوام کو دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی ہے ،یہ حکومت آپکو ہضم نہیں کرنے دیں گے،جنگ آپ نے شروع کی تھی ختم ہم کریں گے،عوام کا حق ہے کس طرح زندگی بسر کریں،اس ملک کے حقیقی مالک عوام ہیں۔

 مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہناتھا کہ نیا قانون پیش کیا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے شک کی بنیاد پر تین مہینے کسی کو جیل میں رکھا جا سکتا ہے، اس ملک کو انہوں نے بنانا ریپبلک بنایا،اس ملک میں جنگل کا قانون ہے ،کیا اس طرح ملک میں زندگی بسر ہو سکتی ہے؟

مزیدخبریں