ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کوامریکی صدارتی انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے امریکا کا دوبار صدر بننے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی، سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’امریکی صدارتی انتخابات جیتنے پر میری طرف سے اور پی ٹی آئی کی طرف سے مبارک ہو!
بانی پی ٹی آئی نے لکھا کہ ’ امریکی عوام کی مرضی تمام مشکلات کے خلاف ہے، با نی پی ٹی آئی نے کہا کہ’ ٹرمپ جمہوریت اور انسانی حقوق پر مبنی پاک امریکہ تعلقات کے لیے بہتر ہوں گے،
امید ہے ٹرمپ عالمی سطح پر امن، انسانی حقوق اور جمہوریت کے لیے زور دیں گے۔
قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وانس کو امریکی صدارتی الیکشن میں فتح پر مبارک باد دی،انہوں نے لکھا کہ ’میں عمران خان اور تحریک انصاف کی جانب سے ٹرمپ اور جے ڈی وانس کو تاریخی فتح اور کم بیک پر مبارک باد پیش کرتا ہوں‘۔
ٹرمپ کو یہ عظیم فتح بڑی مشکلات اور رکاوٹوں کے بعد حاصل ہوئی تاہم یہ فتح حقیقی تبدیلی اور معاشی استحکام کیلیے واضح پیغام ہے،اس سے باقی سب (ممالک) کو بھی امید ملتی ہے۔
ذلفی بخاری نے لکھا کہ ’یہ کامیابی مستقبل کی امیدوں کے لئے ایک نوید کی حیثیت رکھتی ہے، امید ہے کہ اس کے بعد اب دنیا کے مسائل مستقل حل کی طرف جائیں گے۔
انہوں نے غزہ تنازع کا تذکرہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹرمپ کی فتح کے بعد فلسطینیوں پر جاری بربریت ختم ہوگی اور اس تنازع کا بھی دیرپا حل نکلے گا۔