’سی پیک میں کوئی خفیہ قرضہ نہیں لیا گیا ‘

05:28 AM, 6 Oct, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک کے لیے قرضے 4 فیصد پر لیے گئے اسکے علاوہ چین کی جانب سے سی پیک کے کچھ منصوبے گرانٹ کی صورت میں بھی دیے گئے ہیں۔

اسد عمر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں، بدقسمتی سے ڈ س انفارمیشن سے غیریقینی کی صورتحال پیداہوتی ہے،بجلی کے منصوبوں میں ٹیرف بارے معلومات نیپراکے پاس موجود ہیں، سی پیک پر آئی ایم ایف نے معلومات مانگیں جو فراہم کردی گئیں، سی پیک میں کوئی خفیہ قرضہ نہیں ہے.

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا سی پیک سے متعلق معلومات کئی دفعہ دہرائی جا چکی ہیں، سی پیک میں زیادہ تر منصوبے توانائی پر مشتمل ہیں، پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ ہے، چین کے قرضوں کی وجہ سے قرضہ خطرناک حد تک پہنچ چکا، سی پیک منصوبوں سے متعلق بار بار پارلیمان میں بتایا گیا، چین کی پالیسی صرف پاکستان کے لیے نہیں پوری دنیا کے لیے تھی، پوری دنیا کی نظریں سی پیک پر لگی ہوئی ہیں.

انہوں نے کہا ہے کہ اعداد وشمار کے ساتھ حقائق عوام کے سامنے رکھے،پاکستان کے بیرونی قرضے کا26فیصد چین سے لیا گیا، ہماری حکومت میں سی پیک میں سب سے زیادہ کام ہواہے، ففتھ جنریشن وار سے منصوبوں کوناکام کرنے کی کوشش ہوتی ہے، چین کے قرضے کے حوالے سے لغو باتیں کی گئیں.

مزیدخبریں