کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جاں بحق
05:28 AM, 6 Oct, 2021
اسلام آباد(پبلک نیوز)ملک میں کووڈ 19 کے باعث مزید 39 مریض انتقال کر گئے ہیں. نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 477 کووڈ ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ مزید 1212 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے. ملک میں کووڈ 19 ٹیسٹ کی مثبت شرح 2.60 فیصد ہے. این سی او سی کے مطابق کورونا وائر س میں مبتلا 3079 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے.