کراچی(پبلک نیوز) پاکستان کے معروف کامیڈی سٹار عمر شریف کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں ادا کر دی گئی۔ انہیں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں دفن کیا جائے گا۔
مولانا بشیر فاروقی نے عمرشریف کی نماز جنازہ پڑھائی۔ سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔نمازجنازہ میں مرحوم عمر شریف کے مداحوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل اور سعیدغنی اور دیگر سیاسی شخصیات بھی نماز جنازہ میں موجود تھے۔ مرحوم اداکار کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی جائے گی، جنازے میں عام عوام کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔