یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
06:18 AM, 6 Oct, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اٹلی میں کانفرنس میں شرکت کے لئے جارہے تھے تاہم انہیں نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث روکا گیا، یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ بیٹی کو بھی باہر جانے سے روکا گیا ہے. ذرائع کے مطابق ان کی بیٹی کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر سفر کرنے سے روکا گیا۔ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کی یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سابق وزیراعظم ہونے کے ساتھ ساتھ اس وقت سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ہیں، یوسف رضا گیلانی کا اس طرح بیرون ملک جانے سے روکنا پارلیمانی وفد کی توہین ہے، یوسف رضا گیلانی نجی نہیں بلکہ وفد کے ہمراہ افیشل دورے پر بیرون ملک جا رہے تھے، عوام کے سامنے ہے کہ کس طرح نام ای سی ایل میں ہونے کے بوجود کئی افراد کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی،حکومت کے اس ایک نہیں دو نظام کی شدید مذمت کرتے ہیں.