’میرا کیس سیاسی انجینئرنگ کی بنا پر بنایا گیا‘

08:55 AM, 6 Oct, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز)‌نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پانامہ میں میں مجھے اور والد کو جیل میں رکھا گیا، مجھے سزا ملنے کے بعد حقائق سامنے آئے، شوکت عزیز صدیقی نے بار سے خطاب میں حقائق سامنے رکھے.

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرا کیس سیاسی انجینئرنگ کی بنا پر بنایا گیا، تمام اداروں کو غیر سیاسی ہوناچاہیے . نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن چوری کرتےہیں اورن لیگ کوکمزورکرنےکی کوشش کی جاتی ہے، ن لیگ کی قیادت کےخلاف مقدمات بناکر پارٹی چھوڑنے کا کہا جاتا ہے، ثاقب نثار سے دباؤمیں فیصلے لیے گئے ،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے دباؤمیں فیصلے لیےگئے. انہوں نے کہا فرد واحد کی حرکات کو ادارے کا نام نہیں دینا چاہیے،نہ ادارے کے پیچھے چھپنا چاہیے، ادارہ پاکستان کا ہے.

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی، مریم نواز کی جانب سے عرفان قادر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے . عدالت نے مریم نواز کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے کوئی نئی درخواست دائر کی ؟ مریم نواز کی نئی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کیے ہیں.

مریم نواز کے وکیل عرفان قادر ایڈووکیٹ نے کہا ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں ہماری افواج دنیا کی بہترین فوج ہیں، ہماری آئی ایس آئی دنیا کی بہترین ایجنسی ہے ، ہم کسی ادارے یا شخص کے خلاف نہیں بلکہ ایک مائنڈ سیٹ کے خلاف ہیں.

بعدازں عدالت نے مریم نواز کے اعتراضات ختم کردیے اور درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا. کیس پر آئندہ سماعت 13 اکتوبر کو ہو گی.

مزیدخبریں