’چیئرمین نیب کی تعیناتی صدرمملکت کریں گے‘

12:03 PM, 6 Oct, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی صدرمملکت کریں گے، اگر تعیناتی کے معاملے پر اتفاق نہیں ہوتا تو پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی.

وفاقی وزراء فواد چودھری اور فروغ نسیم نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی. اس موقع پر فروغ نسیم نے کہا چیئرمین نیب کے خلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل میں کی جاسکیں گی، تعیناتی پر صدرمملکت حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت کریں گے، چیئرمین نیب کی کارکردگی اور سابقہ چیئرمین نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک جاوید اقبال ہی چیئرمین نیب رہیں گے.

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اگر تعیناتی کے معاملے پر اتفاق نہیں ہوتا تو پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی، پارلیمانی کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر قائم کریں گے، کمیٹی میں 6حکومتی اور 6اپوزیشن کے لوگ ہوں گے، میرے اور فوادچودھری کے بیانیے میں کوئی فرق نہیں ہے، کاروباری افراد اور بیوروکریسی ملک کا اہم ستون ہیں، عام تاثر تھاکہ کاروباری حضرات اور بیورو کریٹس متاثرہورہےہیں، آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس کامعاملہ ایف بی آر کےپاس چلا جائےگا.

مزیدخبریں